جامعہ مفتاح العلوم کی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی خدمات کو مزید مؤثر اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ہم اہل علم، فضلاء، دانشوران اور تعلیم یافتہ افراد سے مخلصانہ مشورے اور تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی قیمتی تجاویز ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہوں گی اور ادارے کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ:
اپنی تجاویز مختصر اور واضح انداز میں تحریر کریں۔
مثبت تنقید اور تعمیری نکات پر توجہ دیں۔
کسی بھی تجویز کے ساتھ اگر عملی صورت یا قابل عمل تجویز بھی شامل ہو تو زیادہ مفید ہوگا۔
آپ ہماری ای میل، رابطہ فارم یا براہِ راست فون کر کے اپنی قیمتی آراء سے نواز سکتے ہیں، آپ کے مشوروں کو ادارہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔